ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 زائچہ ان دنوں بڑی اچھی پوزیشن پر ہے آپ کا اٹھایا گیا کوئی بھی قدم شاندار کامیابی سے ہمکنار کرے گا اور آپ کو بندش وغیرہ میں سے نکالنے میں بھی بحکم اللہ مدد گار ثابت ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 فکر مند نہ ہوں آپ جو چاہتے ہیں وہ کام ہونے کا امکان نظر آتا ہے اور نئی رشتہ داری ہونے کا بھی امکان ہے اس وقت خانگی معاملات بڑے اچھے انداز سے آپ کے حق میں ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 تمام حالات واقعات کا مکمل جائزہ لیں آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کس مقام پر غلطی ہوئی ہے۔ اس کی اصلاح کریں ان شاءاللہ سب کچھ خودبخود ٹھیک ہوتا چلا جائے گا ضروری ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 کاروباری حضرات کے لئے اچھا اور فائدہ مند دن ہے مزید سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں اور کسی کو پاٹنر بھی بنا سکتے ہیں۔ آج ایک بلاک رقم بھی واپس ملنے کا بہت امکان روشن ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 صدقہ ابھی جاری رکھیں زحل آج بھی زائچہ میں بیٹھا ہوا ہے جو بلا وجہ کی ٹینشن اور مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ آپ نماز کی طرف توجہ دیں اور (یا حی یا قیوم) کا ورد 500 بار روزانہ کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آج تھوڑی سی بہتری دکھائی دے رہی ہے آپ کو جو بھی پریشانی تنگ کر رہی تھی اس کا حل سامنے آنے کے امکانات روشن ہیں ایک غیر متوقع سلسلہ روزگار بن جانے کی امید بھی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 آج روز گار کے حوالے سے بہت اہم دن ہے آپ کی ایک دلی مراد بھی پوری ہو گیا ور جس بھی کام کے لئے سنجیدہ ہیں اس کے ہونے کے امکانات بھی روشن نظر آتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 جب تک آپ مستقل مزاج نہیں ہوں گے حالات بھی نہیں بدلیں گے بار بار پروگرام بنا کر بدل دیتے ہیں اور اچھے وقت کو اپنے ہاتھوں سے گنوا دیتے ہیں۔ آج کا دن غور و فکر کے لئے ہے۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 صدقہ دیں یہ عمل اگر صبح ہی کر لیں گے تو سارا دن اچھا گزرے گا آج آپ کی ایک بڑی خواہش پوری ہونے کا امکان بھی ہے اور کسی جانب سے رقم بھی ہاتھ آئے گی۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 صورتحال اس وقت بدلے گی جب آپ خود کو بدلیں گے آپ بار بار وہی غلطی دہرا رہے ہیں جو ماضی میں کرتے رہے ہیں آج کا دن اپنی اصلاح اور سابقہ معاملات ٹھیک کرنے کا ہے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 کل سے جو کام رکا ہوا تھا آج وہ چل پڑے گا کیونکہ رکاوٹ عارضی ہے آج کا دن مالی معاملات کے حوالے سے اچھا اور بندش وغیرہ کو توڑنے کے لئے بھی ان شاءاللہ بہترین رہے گا۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 صرف مشکلات کا حل روحانی طریقے سے ہے آپ خود کو بدلیں اور نماز کی طرف توجہ دیں باوضو رہنے کی کوشش کیا کریں اولاد کے تمام امور کا اچھی طرح جائزہ بھی لیں۔