ریئلٹرز کا فیئر اینڈ لائل گروپ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ریئلٹرز کا فیئر اینڈ لائل گروپ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے رئیلٹرز گروپ کے چیئرمین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابو بکر بھٹی نے دسمبر 2021ء کا الیکشن فیئر اینڈ لائل گروپ کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سٹی گروپ کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔ روزنامہ پاکستان کے ساتھ ویڈیو پیغام کے زرریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے فیئر اینڈ لائل گروپ کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں ہم فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں جلد پینل کا اعلان کریں گے۔ ابو بکر بھٹی نے سٹی اسٹیٹ کے سرمد جان، طالب چوہدری، طیب چوہدری کی طرف سے گزشتہ الیکشن کی طرح اس سال بھی رئیلٹرز گروپ کی حمایت کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ابو بکر بھٹی نے کہا ہرروز ایک گروپ رئیلٹرز کا حصہ بن رہا ہے 2018ء سے زیادہ ووٹ لیں گے اور کلین سویپ یقینی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -