سچے فنکاروں کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا، عینی خان

سچے فنکاروں کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا، عینی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)فلم رپورٹر) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل عینی خان نے کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہم حقیقت سے قریب تر اور لاجواب فلمیں اورڈرامے تخلیق کر رہے ہیں جو اپنی مثال آپ ہیں،انہوں نے کہا کہ میں فلموں میں فحاشی کے سخت خلاف ہوں مگر یہ فحاشی تب ختم ہوگی جب پروڈیوسرز فلموں سے اداکاروں کے کرداروں کے ذریعے فحاشی ختم کریں گے۔ سچے فنکار کی صلاحیتوں کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ کچھ لوگ ہر وقت مجھے آوٹ کرنے کی سازشوں میں لگے رہتے ہیں مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ ہر بار ناکام ہوتے ہیں۔عینی خان نے کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے کم عمری میں ٹی وی ڈرامہ کر کے بہت کچھ سیکھا اور اب مجھے ٹی وی فلموں میں کیمرے کاسامنا کرتے ہوئے کوئی گھبراہٹ نہیں ہوتی،انہوں نے کہا کہ جو اداکارڈرامہ کرتا ہے اس کو انسان کی کیمرہ کی آنکھیں دیکھتی ہیں اور ایک اچھے فنکار کوکیمرے کے سامنے زیادہ مشکل نہیں ہوتی،عینی خان نے کہا کہ مسلسل فلمیں اور ڈرامے کرنا میر ا خواب نہیں اچھی فلمیں اور ڈرامے کرنا میرا مقصد ہے جن میں میرے لئے چیلنجنگ رول ہوں جن کو ادا کرتے ہوئے مجھے مشکل بھی پیش آئے۔
 اور میں اس کو اچھے طریقے سے ادا کرسکوں۔

مزید :

کلچر -