سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روزبھی مندی، انڈیکس 293.34پوائنٹس گرگیا 

سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روزبھی مندی، انڈیکس 293.34پوائنٹس گرگیا 

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس مزید200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس44600پوائنٹس سے کم ہو کر44300پوائنٹس پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے52ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے گھٹ کر77کھرب روپے کی سطح پر آگیا،کاروباری مندی کی وجہ سے 76.35فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے انڈیکس44793پوائنٹس کو چھو گیا تاہم منافع کی خاطر فروخت کے دبا? کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوگئی اورسرمائے کے انخلاء کا بھی رجحان دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 293.34پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 44666.57پوائنٹس سے کم ہو کر44373.23پوائنٹس ہو گیا اسی طرح79.91پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس17543.15پوائنٹس سے کم ہو کر17463.24پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شئیرز انڈیکس 30657.44پوائنٹس سے کم ہپو کر30460.69پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 52ارب19کروڑ82لاکھ36ہزار401روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78کھرب4ارب20کروڑ37لاکھ41ہزار463روپے سے گھٹ کر77کھرب52ارب55لاکھ5ہزار62روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو10ارب روپے مالیت کے 25کروڑ27لاکھ60ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو13ارب روپے مالیت کے33کروڑ46لاکھ89ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر554کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے109کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،423میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ2کروڑ57لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ1لاکھ،ورلڈکال ٹیلی کام1کروڑ68لاکھ،ٹریٹ کارپوریشن1کروڑ57لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ1لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت میں 68.61روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1749.97روپے ہو گئی اسی طرح 32.62روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت بڑھ کر467.62روپے پر جا پہنچی تاہم رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 100.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر10800.00روپے اور 48.37روپے کی کمی سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1486.63روپے پر آ گئی۔انٹربینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.75روپیسے بڑھ کر170.90روپے اور قیمت فروخت170.85روپے سے بڑھ کر171روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.50روپے سے کم ہو کر171.40روپے اور قیمت فروخت172روپے سے کم ہو کر171.80روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید198روپے سے کم ہوکر196.50روپے اور قیمت فروخت199.50روپے سے کم ہو کر198.50روپے پر آگئی اسی طرح1روپے کی کمی سے برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید232روپے سے گھٹ کر231روپے اور قیمت فروخت234روپے سے گھٹ کر233روپے پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 5ڈالر ز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1752ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت600روپے اضافے سے1لاکھ15ہزار600اوردس گرام سونے کی قیمت514روپے اضافے سے 99ہزار108روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1400روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -