سکیورٹی فورسز کے جوان زلزلے سے متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ گئے ، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان زلزلہ سے متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ گئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور امدادی سامان پہنچایا دیا گیا ہے جبکہ 9 شدید زخمیوں کو پاک فوج کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا، آرمی ڈاکٹرز اور طبی عملے نے زخمیوں کی دیکھ بھال شروع کر دی ہے جبکہ شہری انتظامیہ کی بھی معاونت کی جا رہی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نقصان کے تخمینے کیلئے ہرنائی پہنچ گئے ہیں ۔ راولپنڈی سے اربن ریسرچ اور ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا جا رہا ہے ،