سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ، اولمپئن ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو شیلڈیں پیش کی گئیں 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ، اولمپئن ارشد ندیم اور ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ، اولمپئن ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو شیلڈیں پیش کی گئیں 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں اولمپئن ندیم ارشد اور طلحہ طالب کو شیلڈیں پیش کی گئیں ۔

اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ریاست کو کھیلوں پر جس طرح توجہ دینی چاہئے اس طرح نہیں دی جا رہی ۔ اولمپئن ارشد ندیم نے کہا کہ ٹریننگ کے حوالے سے بتاو¿ں تو کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔ ہر کھلاڑی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ پہلے نوکری ڈھونڈوں ، سال 2015 میں واپڈا کی نوکری لی اس کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کیں ۔

ارشد ندیم نے کہا کہ اداروں سے اگر کھیل ختم کر دیے جائیں گے تو ملک سے ہی کھیل ختم ہو جائیں گے ، اداروں سے کھیل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، اپیل کرتا ہوں کہ اداروں سے کھیل ختم نہ کئے جائیں ۔

مزید :

کھیل -الیکشن -قومی اسمبلی -