پاکستان کرکٹ بورڈ میں پیسے نہیں ، گالیاں بے انتہا ہیں ، رمیز راجہ 

پاکستان کرکٹ بورڈ میں پیسے نہیں ، گالیاں بے انتہا ہیں ، رمیز راجہ 
پاکستان کرکٹ بورڈ میں پیسے نہیں ، گالیاں بے انتہا ہیں ، رمیز راجہ 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں پیسے نہیں مگر گالیاں بے انتہا ہیں ، 

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے دورے منسوخ ہونے پر بریفنگ دی ، کہا کہ ہمیں سسٹم ٹھیک کرنا ہے ، ہماری پچز اور کوچنگ ٹھیک نہیں ہیں ،پی سی بی میں پیسہ زیرو ہے ، جب سے چیئرمین پی سی بی بنا ہوں میری نیندیں اڑ گئی ہیں ،پی سی بی نے کوشش کی ہے،کرکٹ میں جذبہ نا ممکن صورتحال سے نکال لیتاہے ،    پاکستان کی سکول اور کلب کرکٹ بیٹھی ہوئی ہے ،کراچی جا کر سرمایہ کاروں سے بات کی اور مثبت جواب ملا ، سکول کرکٹ پر چار بینک سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں ۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم اگر نمبر ون نہیں بنتی تو چائے پلانے والے سے لے کر ٹاپ آفیشل تک سب فیل ہوتے ہیں ، میں نے آتے ہی لاکھ ، لاکھ روپے فرسٹ کلاس کرکٹرز کا بڑھایا ، اب ڈومیسٹک کرکٹر سال کا چالیس لاکھ روپے کما سکتا ہے۔ 

اجلا س کے دوران رمیز راجہ نے فہمیدہ مرزا سے دلچسپ مکالمہ کیا، پوچھا کہ آپ فرنٹ فٹ پر کھیلتی ہیں یا بیک فٹ پر جس پر فہمیدہ مرزا نے جواب دیا کہ وہ فرنٹ فٹ پر کھیلتی ہیں ۔ 

مزید :

کھیل -الیکشن -قومی اسمبلی -