کوریا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ’روشن ڈیجیٹل اکاونٹ‘ کے عنوان سے 13اکتوبر کو ویبینار کا انعقادہوگا
کوریا (رضا شاہ) حبیب بینک لمیٹڈ کی طرف سے بیرون ملک اور بالخصوص کوریا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹ کے بارے میں ایک معلوماتی ویبینار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ ویبینار 13اکتوبر2021 بروز بدھ کوریا کے وقت کے مطابق شام 6 بجے منعقد ہوگا۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر صابر خان، نائب صدر ملک ندیم اور جنرل سیکریٹری ملک نوید نے کوریا میں بسنے والے کاروباری حضرات اور دیگر پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ اس ویبینار میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر کے ویبینار کو کامیاب کریں تاکہ پاکستان میں قانونی طریقے سے زرِمبادلہ بھیجنے کی معلومات حاصل کی جا سکیں۔