مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئیں

مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئیں
مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئیں

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  لندن میں والد نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئیں۔ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر لیگی کارکنوں  نے  مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا ۔اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ کارکنوں کا شکریہ میرے استقبال کے لیے آئے۔

اس سے قبل اپنے بیٹے جنیدصفدر اور بہو عائشہ کے ہمراہ مریم نواز لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پہنچیں جہاں مریم نواز کے بھائی حسن نواز نے ان کا استقبال کیا۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ بھی ہیں، شریف فیملی کے افراد مریم نواز کو لینے کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گئے۔رپورٹس کے مطابق مریم نواز کی  بھائی حسن نواز سے ائیرپورٹ پر ملاقات ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے، تصویر میں بہن بھائی کو گلے لگے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -