ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 ایک اہم ضرورت انشاءاللہ پوری ہو سکے گی جو لوگ کسی طرف سے امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کی امید بھر آئے گی۔ آج گھر کے ماحول میں بھی جاری کشیدگی کم ہو سکے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 آپ کے لئے آج ایک خوشی کی خبر ہے۔ روزگار کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور ضرورت کے تحت پیسوں کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ آج کا دن سفر کے حوالے سے بھی خبر دے گا، ان شاءاللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 آپ اس وقت مالی حوالے سے جو بھی پریشانیاں محسوس کر رہے تھے۔ ان میں اب نمایاں کمی واقع ہو گی اور آج اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی فیصلہ لیا جا سکتا ہے، خیال رہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 صحت کا خاص خیال رکھیں اور اس کا صدقہ دیتے رہا کریں۔ ایک بوجھ سر پر سوار کیا ہوا ہے۔ اس کو اتار پھینکیں۔ اللہ نے چاہا تو کوئی پریشانی نہیں ہو سکے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 کوئی راستہ نہ ملے تو پھر صرف اللہ سے مدد ہی لینی چاہیے۔ اگر استخارہ کر لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ آپ ایک پرانی بات کو سامنے لا کھ شرمندہ کیا جا سکتا ہے۔ محتاط رہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 روزگار میں پچھلے کافی دنوں سے جو بندش محسوس ہو رہی تھی۔ وہ اب ٹوٹ جائے گی۔ آپ یا حی یا قیوم 500بار اور اللہ ایک ہزار مرتبہ روزانہ ضرور پڑھا کریں، بہترین عمل ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 جو حالات پیدا ہو چکے ہیں۔ اس سے خود کو دور کرنا بہتر رہے گا اور خاموشی سے اپنے روزگار کو دیکھیں میرے اللہ نے چاہا تو مالی فائدے کو اٹھانے کے دن ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 رب مہربان جگ مہربان۔ اپنے معاملات درست کریں۔ حقوق العباد کے حوالے سے جو غلطیاں ہو رہی ہیں۔ ان کی اصلاح کریں، معافی مانگنے سے معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 نوکری کی تلاش میں اچھی خبر ہے جو لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، چند دن اور انتظار کر لیں۔ ان شاءاللہ اچھی خبریں ملیں گی ان دنوں گھر پر خاص مہربانی ہونے والی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 اللہ نے چاہا تو جو بھی مشکل تنگ کر رہی تھی۔ اس سے نجات ملے گی۔ دوسروں کے لئے اچھا سوچیں گے تو اپنے ساتھ اچھا ہی ہوگا۔ اب حالات بدلنے میں آپ ذمہ دار ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 بلاک رقم جلد واپس ملنے کی امید پیدا ہو گی۔ برسوں سے جاری ہر طرح کی بندش اب ٹوٹ چکی ہے اور آپ اب تیزی سے بحکم اللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں، فائدہ ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 خود زبان بند نہیں رکھتے اور نظر لگواتے ہیں۔ خاموشی بہتر ہے بعد کی پریشانی ہے۔ آپ کے قریبی ہی دشمن ہو رہے ہیں۔ پریشانی سے بچنا ہے فوری دوری اختیار کریں۔