مریم کی لندن میں اپنے والد سے ملاقات، گلے لگتے ہی آبدیدہ ہو گئیں 

مریم کی لندن میں اپنے والد سے ملاقات، گلے لگتے ہی آبدیدہ ہو گئیں 
مریم کی لندن میں اپنے والد سے ملاقات، گلے لگتے ہی آبدیدہ ہو گئیں 

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تقریباً ساڑھے تین سال بعد اپنے والد سے ملنے والی مریم نواز ، نواز شریف کے  گلے لگتے ہی  آبدیدہ ہو گئیں ۔ 

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز رات گئے لندن پہنچیں جہاں ان کے بھائیوں اور دیگر اہلخانہ نےائیرپورٹ پر ان کا  استقبال کیا ، اس کے بعد مریم نواز ایون فیلڈ آئیں جہاں  انہوں نے اپنے والد سے  ملاقات کی ، نواز شریف نے جونہی  مریم نواز کو اپنے گلے سے لگایا تو  مریم نواز کے آنسو چھلک پڑے ۔ 

اس سے قبل ائیرپورٹ پر مریم نواز کی آمد پر  حسن نواز  سمیت مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے انکا استقبال کیا، مریم نواز نے پر تپاک استقبال پر کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ مریم نواز کو  لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر  پاسپورٹ واپس ملا تھا ، جس کےبعد وہ منگل کی صبح لاہور سے پہلے دوحہ پہنچیں جہاں ایک روزہ قیام کے بعد وہ لندن پہنچیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -