جرمن ہم منصب  کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے 

جرمن ہم منصب  کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے 
جرمن ہم منصب  کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے 

  

برلن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ بلاول  بھٹو جرمن ہم منصب کی دعوت پر  سرکاری دورے پر برلن پہنچ گئے  جہاں ان کی مختلف حکومتی شخصیات اور عہدیداروں سے ملاقاتیں  طے ہیں ۔

 وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد بلاول بھٹو پہلی مرتبہ جرمنی کا دورہ کر رہے ہیں ۔ برلن پہنچنے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی  کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ، پاکستان ان تعلقات میں وسعت کا خواہشمند ہے ،  جرمنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد پر ان کے مشکور ہیں ۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ دورے کا مقصد دونوں ممالک کی حکومتوں اور افراد کے درمیان روابط کا فروغ ہے ،  پاکستان سرمایہ کاری ، ، دو طرفہ تجارت اور جرمن منڈیوں تک برآمدات کی رسائی چاہتا ہے ۔

 وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 2دہائیوں بعد یورپ میں کسی نئے  پاکستانی قونصل خانے کا کھلنا  خوشگوار تعلقات کا عکاس ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -