کراچی،ناخلف بیٹے نے ماں اور بیوی کو قتل کردیا

کراچی،ناخلف بیٹے نے ماں اور بیوی کو قتل کردیا
کراچی،ناخلف بیٹے نے ماں اور بیوی کو قتل کردیا

  

کراچی(ڈ یلی پاکستان آن لائن ) منگھوپیرکے علاقے میں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کرکے بوڑھی ماں اوربیوی کو قتل کردیا ہے ،  واردات کے بعد ملزم موقع سے فرارہوگیا۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ ملزم "دلاور"کا ذہنی توازن درست نہیں  ہے اور وہ پہلے بھی ایک قتل کے الزام میں گرفتارہو کر سزا کاٹ چکا ہے.واقعہ اجتماع گاہ روڈ سلطان آباد کچی آبادی میں واقع مکان نمبراے 91 میں پیش آیاجہاں قتل کی جانے والی خواتین کی شناخت 60 سالہ بخت بی بی ولد محمد خان اور35 سالہ گل بشریٰ زوجہ دلاور خان کے نام سے کی گئی۔ مقتول خواتین ساس اور بہو ہیں۔

ایس ایچ او منگھو پیرعتیق الرحمان نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا  ہے ۔ ملزم دلاور گزشتہ رمضان المبارک میں بھی قتل کی سزا مکمل کرنے کے بعد حیدر آباد جیل سے رہا ہوا تھا۔ اہل محلہ اور مقتول کے رشتے داروں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

   پولیس کے مطابق واردات میں30 بور پستول استعال ہوا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے 2 خول بھی ملے ہیں، جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -