آصف زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے بیان جاری کر دیا 

آصف زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے بیان جاری کر دیا 
آصف زرداری کی صحت سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے بیان جاری کر دیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی خرابی صحت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ آصف زرداری کی انتہائی خراب صحت کی خبریں جھوٹی ہیں اور سابق صدر کی صحت اچھی ہے۔عاصم حسین نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں آصف زرداری ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔سابق صدر ایک ماہ سے علیل ہیں جب کہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔دوسری جانب غیر ملکی ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔

مزید :

قومی -