عمران خان کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں پارٹی کارکنان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں تقریبات

عمران خان کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں پارٹی کارکنان کی جانب سے متحدہ عرب ...
عمران خان کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں پارٹی کارکنان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں تقریبات

  

دبئی (طاہر منیر طاہر )سابق وزیر اعظم عمران خان کی 70 ویں سالگرہ   کے   سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے،  صدر پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات نواز جدون ، نائب صدرپی ٹی آئی ابوظہبی ناصر منور خان سمیت کارکنان کی بڑی تعداد  نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کی گئیں، دبئی میں پی ٹی آئی متحدہ عرب امارات کے صدر نواز خان جدون کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر پی ٹی آئی عہدے داران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، صدر پی ٹی آئی  ابوظہبی محمد  ثقلین مہرو  , صدر پی ٹی آئی ام القوین فہیم بیگ , صدر پی ٹی آئی عجمان مرزا صفدر , صدر پی ٹی آئی راس الخیمہ عادل ملک, صدر پی ٹی آئی شارجہ عتیق الرحمان, جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی دبئی حمیرا ارشد اور ناٸب صدر پی ٹی آئی فجیرہ سردار علی سمیت دیگر کارکنان بھی اس تقریب کا حصہ بنے،اس موقع پر صدر پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات نواز خان جدون نے کہا کے  عمران خان حقیقی معنوں میں عوام کے دلوں کی دھڑکن  ہیں، عمران خان کی ایک کال پہ پورا پاکستان گھروں سے نکلنے کا عزم  رکھتا ہے۔

 پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ابوظہبی میں بھی کیک کاٹا گیا، نائب صدر پی ٹی آئی ابوظہبی ناصر منور خان  نے تقریب کا اہتمام کیا ،تقریب میں پی ٹی آئی کے سینئر لیڈروسیم گھمن،  چودھری لیاقت ، علی بلوچ، شہزاد خان سابق جنرل سیکرٹری، فیصل شاہ، حنیف خان، اور امتیاز مہرکے علاوہ دیگر کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ، تقریب کے شرکاء نے عمران خان کی درازی عمر کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید :

تارکین پاکستان -