سعودی عرب میں شاعر محمدعمران اثر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

سعودی عرب میں شاعر محمدعمران اثر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد
 سعودی عرب میں شاعر محمدعمران اثر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں شاعر محمدعمران اثر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،، شرکاء نے ادبی و شعری کاوشوں کو بے حد سراہا اور انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا. 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معروف ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کے زیراہتمام معروف شاعر محمد عمران اثر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد ریاض چودھری نے کی، نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے سرانجام دئیے جبکہ میزبان قاضی محمد اسحاق میمن تھے. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا زوہیب جدون کو حاصل ہوئی۔

صدر حلقہ فکروفن ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ عمران اثر 6مختلف زبانوں کے ماہر ہیں اور اپنی اس صلاحیت کی بدولت وہ ان 6زبانوں میں بہترین شاعری تخلیق کرتے ہیں، ان کی ان تخلیقات سے ادبی دنیا مستفید ہوتی رہے گی ، سیکرٹری جنرل حلقہ فکروفن وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ 6مختلف زبانوں میں شعری تخلیقات پیش کرنے اور علمِ عروض پر دسترس رکھنے پر ہم عمران اثر کے شعری فکروفن کے معترف ہیں.

مہمانِ خصوصی محمد عمران اثر نے حلقہ فکروفن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادبی دنیا میں حلقہ فکروفن ایک مضبوط اور مستند ادبی تنظیم ھے اور اس اہم تنظیم سے وابستگی ان کے لئے باعثِ اعزاز ہے، حلقہ فکروفن نے ادب کے جو چراغ روشن کئے ہیں وہ ہمیشہ روشن رہیں گے، انہوں نے سعودی عرب میں اپنے 26 سالہ قیام اور اس دوران سعودی عرب کی وزارتِ اعلام میں اپنی خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، عمران اثر نے اس موقع پر اپنا پراثر کلام پیش کیا جس سے سامعین خوب محظوظ ہوئے. 

مزید :

تارکین پاکستان -