اسحاق ڈار کیلئے ایک اور ریلیف ، نیب پراسیکیوٹر کی حمایت پر اثاثہ جات ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ 

اسحاق ڈار کیلئے ایک اور ریلیف ، نیب پراسیکیوٹر کی حمایت پر اثاثہ جات ریفرنس ...
اسحاق ڈار کیلئے ایک اور ریلیف ، نیب پراسیکیوٹر کی حمایت پر اثاثہ جات ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار کو ایک اور ریلیف مل گیا ، نیب پراسیکیوٹر کی حمایت پر احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں  وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ، اسحاق ڈار وکیل کے ہمراہ  پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وارنٹ گرفتاری مستقل طور پر منسوخ کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطی کا آرڈر منسوخ کیا جائے ،عدالت نے صرف حاضری کیلئے وارنٹس گرفتاری جاری کئے تھے ، اسحاق ڈار پیش ہو گئے ہیں ۔

عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ آپ کا کیا مؤقف ہے ، وارنٹس گرفتاری منسوخ کر دیئے جائیں ؟،  نیب پراسیکیوتر نے اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی حمایت کی جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے  10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

دوران سماعت  جج محمد بشیر نے کہا کہ ضمنی ریفرنس بھی موجود ہے جس کے تحت دوبارہ فرد جرم عائد ہونی ہے ، اسحاق ڈار کے وکیل نے ضمنی ریفرنس  پر کہا کہ ہم دلائل دینگے کہ یہ بنتا ہی نہیں ۔ اسحاق ڈار کی جاب سے جائیداد ضبطی کیخلاف اور حاضری سے مستقل استثنیٰ کیلئے درخواست  دائر کی گئی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 اکتوبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -