رجنی کانت کی بیٹی کا گھر ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گیا، میاں بیوی نے طلاق کافیصلہ منسوخ کر دیا

رجنی کانت کی بیٹی کا گھر ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گیا، میاں بیوی نے طلاق کافیصلہ منسوخ ...
رجنی کانت کی بیٹی کا گھر ٹوٹتے ٹوٹتے بچ گیا، میاں بیوی نے طلاق کافیصلہ منسوخ کر دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے سپرسٹار اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ اور ان کے شوہر دھنوش نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علیحدگی کے اعلان کے 9 ماہ بعد اداکار دھنوش اور ان کی اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر کے پھر سے ایک ساتھ رہنے کا ارادہ کیا ہے،دھنوش اور ایشوریہ کے خاندانوں نے سپر اسٹار رجنی کانت کی رہائش گاہ پر ایک ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے۔

تامل سینما کے سپر ہیرو رجنی کانت کے داماد دھنوش اور بیٹی ایشوریہ کو خاندان کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ شادی کو چلانے کی کوشش سمیت مسائل کو حل کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ ایشوریہ اور دھنوش کی  شادی نومبر 2004 میں ہوئی تھی اور اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

مزید :

تفریح -