لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم 

لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم 
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے  پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیدیا ، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو کل شام تک  سموگ ایمرجنسی  کیلئے اجلاس بلانے کی ہدایت کی ۔

نجی ٹی وی " ہم نیوز" کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ نے  احکامات جاری کئے کہ   سموگ کی روک تھام کےاقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دی جائیں،  سموگ کاباعث بننے والی فیکٹریاں اور کارخانے فوری بند کردئیےجائیں، ٹیموں کی نقل وحرکت کےلیے گاڑیاں فراہم کی جائیں، اگر ایسا نہ ہوا توچیف سیکرٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی۔

عدالت نےائیرکوالٹی جانچنے کےآلات 2ہفتے میں خریدنے کے احکامات جاری کردئیے اور حکم دیا کہ  آلات کی خریداری کےلیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہفتے میں فنڈز جاری کرے،  آلات کی خریداری کےفنڈز تنخواہیں یاکوئی بھی منصوبہ روک کراداکیے جائیں ، عدالت کو کسی عالمی ادارے سے سروکار نہیں، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے ،فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کےذمہ دار افسروں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ  ایک ہفتے سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکاہے، ورلڈ بینک اور غیر ملکی ادارے فنڈز دینے کو تیار مگر یہاں کسی کےکان پرجوں تک نہیں رینگتی ،  ڈالروں کے پیچھے اس لیے بھاگتے ہیں کیوں کہ وہ کسی نہ کسی کی جیب میں جاتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -ماحولیات -