کراچی میں خواجہ سرا کے قاتل کوعدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

کراچی میں خواجہ سرا کے قاتل کوعدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی
کراچی میں خواجہ سرا کے قاتل کوعدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم عاقل بشیر کو عمر قید کی سزا کے ساتھ مقتولہ کے ورثاء کو 3لاکھ روپے  ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق عدالت نے خواجہ سرا کے قتل میں فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 5 ماہ جیل میں گزارنے ہوں گے،پراسیکیوشن کے مطابق مقتولہ خواجہ سرا کمیونٹی کی سرگرم رکن تھیں، مقتولہ کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا ، مقتولہ کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر تیز دھار آلے سے وار کیے گئے تھے، ملزم کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -