”سینیٹر سیف ا للہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغواءکر لیا گیا “ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا دعویٰ 

”سینیٹر سیف ا للہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغواءکر لیا گیا “ سابق وزیراعظم ...
”سینیٹر سیف ا للہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغواءکر لیا گیا “ سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سوشل میڈیا رہنے والے ڈاکٹر افتخار درانی نے دعویٰ کیاہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے مبینہ طور پر اغواءکر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر افتخار درانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ”سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغواءکر لیا گیا ، پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا ، قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ، آج تک پاکستان میں ایسا نہیں ہوا۔“


افتخار درانی کی ٹویٹ پر فواد چوہدری بھی میدان میں آئے اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” سینیٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا ؟ ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی، اس سے زیادہ توہین پارلیمنٹ کی ہو نہیں سکتی، چیئرمین سینیٹ کم از کم غیر ت کا مظاہری کریں اور اس عمل کا نوٹس لیں ۔“

مزید :

اہم خبریں -قومی -