امریکا میں اغوا ءکے بعد 8 ماہ کی بچی سمیت سکھ خاندان کے 4 افراد قتل

امریکا میں اغوا ءکے بعد 8 ماہ کی بچی سمیت سکھ خاندان کے 4 افراد قتل
امریکا میں اغوا ءکے بعد 8 ماہ کی بچی سمیت سکھ خاندان کے 4 افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(ڈیلی پاکستان آن لائن) کیلفورنیا کے شہر مرسیڈ میں چند روز قبل اغواء ہونے والے بھارتی نژاد سکھ خاندان کے چاروں افراد کی لاشیں مضافاتی علاقے سے مل گئی ہیں، قتل ہونے والوں میں 8 ماہ کی بچی اس کی ماں بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو اغواء ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں مرسیڈ شہر کے مضافات میں موجود ایک شیڈ سے ملیں،مرنے والوں میں8ماہ کی بچی اروہی دہری، بچی کی ماں 27 سالہ جسلین کور، بچی کا باپ 36 سالہ جسدیپ اور 39 سالہ اماندیپ شامل ہیں.پولیس کے مطابق جسدیپ اور اماندیپ نے چند روز قبل نیا کاروبار شروع کیاتھا، چاروں کو ان کے یارڈ سے اغوا ءکیا گیا جس کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے ،لاشوں کی اطلاع پرانے شیڈ کے قریب کام کرنے والے محنت کش نے دی۔

واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے، گرفتار ہونے سے قبل ملزم نے اپنا خاتمہ کرنے کی کوشش کی، ملزم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تحقیقاتی افسر کا کہنا ہے کہ قتل کا اصل محرک تاحال واضح نہیں، دوسری جانب مرنے والے شخص کا کریڈٹ کارڈ جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر استعمال ہوا، اس بات نے مزید شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کے اب تک ہونے والی تحقیقات اور پیش رفت کے نتیجے میں تاحال قتل کا اصل محرک سامنے نہیں آسکا۔