فواد چودھری کا چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل آ گیا

فواد چودھری کا چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل آ گیا
فواد چودھری کا چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک   پر ردعمل دیا ہے،  سابق وفاقی وزیر نے حکومت کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او 22 کو جائز ثابت کر لیں گے ؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ "کیا اس طرح آوازیں جوڑ کر آپ این آر او  کو جائز ثابت کر لیں گے؟ یہ نہیں ہونا یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی، اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا"۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -