عمران خان نے جس کام کو شرک کہا وہی کرتے ہوئے آڈیو لیک ہو گئی 

عمران خان نے جس کام کو شرک کہا وہی کرتے ہوئے آڈیو لیک ہو گئی 
عمران خان نے جس کام کو شرک کہا وہی کرتے ہوئے آڈیو لیک ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں ہارس ٹریڈنگ پر گفتگو کی جارہی ہے جسے ماضی میں وہ خود شرک قرار دے چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں عمران خان نے حکومت کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کا ساتھ دینے والے اپنے اراکین اسمبلی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ضمیر فروش قرار دیا اور کہا کہ یہ بھی ایک شرک ہے ، آپ اپنے ضمیری بیچتے ہیں ۔سوشل میڈیا پر عمران خان کے ماضی میں ہارس ٹریڈ نگ پر دیئے گئے بیانات اور آج ہونے والی مبینہ آڈیو لیک کو ٹرول کیا جارہاہے اور انہیں کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔


اب عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”تفصیلات کے مطابق لیک ہونے والی مبینہ آڈیو میں عمران خان کہتے ہیں کہ "آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں ،مت سوچو کہ یہ ختم ہو گیا ہے(ڈونٹ تھینک اٹ از اوور) آپ یہ دیکھیں کہ 48گھنٹے بہت زیادہ وقت ہے (48 آور از لانگ لانگ ٹائم) اس میں بڑی چیزیں ہو سکتی ہیں، میں اپنی طرف سے چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے(عوام کے سامنے نہیں لا سکتے)، 5تو میں خرید رہا ہوں ، میرے پاس بھی 5ہیں ، اور وہ5 بڑے اہم ہیں ، اسے کہیں کہ ہمیں 5، 10اور کر دے تو گیم ہمارے ہاتھ میں ہو سکتی ہے ، اس وقت قوم الارم ہو ئی ہے یعنی لوگ ہر صورت چاہ رہے ہیں کہ گیم ہم جیت جائیں، کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ،کوئی بھی حربہ ہو،ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بڑا فرق پڑے گا“۔

مزید :

قومی -