ٹھیلے الٹ کر پھل پھینکنے والا ٹریفک پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا
مانسہرہ (ویب ڈیسک) لاری اڈہ مانسہرہ میں ریڑھی بان کی ریڑھی گرا کر سارا سامان گرانے اور بدسلوکی کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے مانسہرہ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے ریڑھی بانوں اور مزدوروں کے ساتھ بدسلوکی کا نوٹس لیا تھا جس کی وجہ سے ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اہلکار معطل کرکے حوالات میں بند کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار کے خلاف واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،اس بارے میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پولیس سمیت تمام سرکاری اداروں / محکموں کے اہلکاروں کو رویوں میں مثبت تبدیلی لانا ہوگی۔