پی سی بی کا ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان، آئندہ برس مارچ میں کھیلی جائے گی 

پی سی بی کا ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان، آئندہ برس مارچ میں کھیلی جائے گی 
پی سی بی کا ویمنز کرکٹ لیگ کا اعلان، آئندہ برس مارچ میں کھیلی جائے گی 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ لیگ کا اعلان کر دیا ،  دی ویمنز لیگ آئندہ برس مارچ میں کھیلی جائے گی ۔

 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں خواتین کرکٹ لیگ کا اعلان کیا  اور بتایا کہ اس کے میچز  3 مارچ سے  18 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔ ویمنز لیگ  میں  4 ٹیمیں  شریک ہوں گی ، ہر ٹیم میں  18 کھلاڑی موجود ہوں گی جن میں  6 غیر ملکی شامل ہوں گی ۔

پی سی بی کے مطابق دی ویمنز لیگ آئندہ سال مارچ میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے میچز کیساتھ کھیلی جائے گی ۔  

مزید :

کھیل -