ٹی 20نمبر ون بیٹسمین بننے کے بعد محمد رضوان نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے

ٹی 20نمبر ون بیٹسمین بننے کے بعد محمد رضوان نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے
ٹی 20نمبر ون بیٹسمین بننے کے بعد محمد رضوان نے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے  کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں،   ٹی 20 کے نمبر ون بیٹسمین نے ایک کلینڈر ایئر میں 1500رنز مکمل کر لیے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بیٹسمین محمد رضوا ن نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ایک کلنڈر ایئر میں 1500رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور  ویسٹ انڈیز کے  مایہ ناز بیٹر کرس گیل بھی اپنے نام کر چکے ہیں ۔

محمد رضوان نے 58ٹی 20انٹر نیشنل میں سب سے زیادہ 2337رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے، اسی طرح  بطور وکٹ کیپر بیٹر بھی سب سے زیادرہ رنز بنانے کااعزاز حاصل کر لیا  ہے ۔

مزید :

کھیل -