لندن ، سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے اعزاز میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام

لندن ، سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے اعزاز میں یوکے پاکستان بزنس ...
لندن ، سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے اعزاز میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حمزہ شفقت کے اعزاز میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے عشائیہ کا اھتمام کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پاکستان کے سابق ڈپٹی سیکریٹری حمزہ شفقات برطانیہ میں موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اعزاز میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ایک عشائیہ کا اھتمام کیا گیا جس میں پی بی سی کے جنرل سکریٹری اے حق ،معروف بزنس مین نعیم طاھر ، لیاقت ملک ، میاں عدنان جمیل ، مشتاق لاشاری سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی اور حمزہ شفقات کی کورونا کے دوران بہترین منصوبہ بندی اور انتطامات کو سراہا ، جس سے ہزاروں جانوں کو بچایا جا سکا ،حمزہ شفقات نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں بزنس کے مواقع دنیا کے کسی ملک سے کم نہیں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت ہے اس وقت پاکستان میں سیلاب سے تباھی آ چکی ہے،  اور ملک کی خدمت کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو آگے آنا چاہیے۔