بنگلہ دیش سے جیت کے بعد محمد رضوان کا بیان

بنگلہ دیش سے جیت کے بعد محمد رضوان کا بیان
بنگلہ دیش سے جیت کے بعد محمد رضوان کا بیان

  

کرائسٹ چرچ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم  کے  وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم کچھ مختلف کرنےکی کوشش کر رہےہیں اس کے لیے ہم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں،  پچ بہت اچھی اور بیٹنگ کے لیے ساز گار تھی اس کے علاوہ باولرز نےاچھی باولنگ کی اس لیے ہم آسانی سےمیچ جیت گئے۔

کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ سیریز کے آغاز  میں جیت ملنا بہت اچھی چیز ہے، ہم ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں اور ہر جیت سے انرجی میں اضافہ ہوتا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ کل کے میچ سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا،کنڈیشنز کے مطابق فیصلہ کریں گے کیونکہ ہر میچ میں مختلف مشکل کنڈیشنز آسکتی ہیں پہلےجو ہوچکا ہو اسے بھلانا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش کی ٹیم آسان نہیں ہے اور ان کی باولنگ بہت اچھی ہے۔

واضح رہے کہ میچ میں محمد رضوان نے 50گیندوں پر78رنز بنائے۔

مزید :

کھیل -