متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی محظوظ لکی ڈراءمیں کروڑوں روپے جیت گیا،  ہر ہفتے جیتنے کا شاندار موقع

  متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی محظوظ لکی ڈراءمیں کروڑوں روپے جیت ...
  متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی محظوظ لکی ڈراءمیں کروڑوں روپے جیت گیا،  ہر ہفتے جیتنے کا شاندار موقع

  

دبئی (پروموشنل ریلیز )  گزشتہ 9سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی تارک وطن 96ویں محظوظ لکی ڈراءمیں 1کروڑ درہم (تقریباً 60کروڑ پاکستانی روپے) جیت کر 29واں محظوظ ملٹی ملینئر بن گیا۔ سعد نامی یہ پاکستانی شہری ابوظہبی میں ایک ایلومینیم فیکٹری میں مشین مکینک اور آپریٹر کی ملازمت کرتا ہے اور محظوظ لکی ڈراءسے کروڑوں روپے جیتنے والا دوسرا پاکستانی ہے۔ اس سے قبل جنید نامی پاکستانی نے 5کروڑ درہم(تقریباً3ارب پاکستانی روپے) کا انعام جیتا تھا۔ جنید محظوظ لکی ڈراءسے ملٹی ملین انعام جیتنے والا پہلا خوش نصیب تھا۔اس کے بعد سے اب تک 29لوگ ملٹی ملین انعام جیت کر کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ ان تمام لوگوں کو مجموعی طور پر 30کروڑ درہم (تقریباً18ارب پاکستانی روپے) دیئے جا چکے ہیں۔

32سالہ سعد اس وقت اپنے ملازمت دہندہ کی طرف سے دی گئی رہائش میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رہ رہا ہے۔ وہ باقاعدگی سے محظوظ ہفتہ وار لکی ڈراءمیں شرکت کرتا رہتا تھا۔ ہر ہفتے قسمت آزمانے کے بعد بالآخر گزشتہ دنوں اس کے پانچ کے پانچ نمبر میچ کر گئے اور اس جیت نے اس کی زندگی ہی بدل کر رکھ دی۔ 

لاٹری جیتنے کے بعد سعد کا کہنا ہے کہ ”میں اپنی فیملی کا واحد کفیل ہوں۔ اپنی بیمار ماں اور بیوہ بہن کا میں ہی سہارا ہوں۔ میری بہن کا شوہر برین ٹیومر میں مبتلا ہو کر دنیا سے رخصت ہو گیا تھا۔ میری بہن کا ایک بچہ بھی ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔ یہ غیرمتوقع تحفہ ایسے وقت میں مجھے ملا ہے جب مجھے اس کی اشد ضرورت تھی۔میں محظوظ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری زندگی ہی بدل کر رکھ دی۔

محظوظ ملینئر لیگ میں شرکت کیسے کریں؟ 

لکی ڈراءمیں حصہ لینے کے لیے ویب سائٹ  www.mahzooz.ae/en  پر جا کر آپ کو رجسٹریشن کرانی ہو گی۔ ویب سائٹ پر اپنا اکاﺅنٹ بنائیں اور ’پلے‘ کے بٹن پر کلک کرکے 49نمبروں میں سے 5کا انتخاب کریں اور 35درہم (تقریباً2ہزار پاکستانی روپے) ادا کرکے پانی کی بوتل خریدیں۔ یہ بوتل محظوظ کے کمیونٹی پارٹنرز کے ذریعے ان لوگوں تک پہنچائی جائے گی جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

ہر ہفتے آپ محظوظ پر کیا جیت سکتے ہیں؟

روایتی طور پرخریدی گئی پانی کی ہر بوتل آپ کو ہفتہ وار ڈراءمیں ایک انٹری کا اہل بناتی ہے۔ تاہم محظوظ کی طرف سے اس وقت ایک محدود پیشکش دی جا رہی ہے جس کے تحت اگر آپ ابھی 35درہم کے عوض پانی کی بوتل خریدتے ہیں تو آپ کو ویکلی ڈراءمیں 2انٹریز دی جائیں گی، جس سے آپ کے انعام جیتنے کا امکان دو گنا بڑھ جائے گا۔ اس انٹری کے ذریعے جیتنے پر سب سے بڑا انعام 1کروڑ درہم ہے۔ دوسرا انعام 10لاکھ درہم(تقریباً6کروڑ روپے) اور تیسرا انعام 350درہم (تقریباً21ہزار روپے) ہے۔ اس سے آپ کو ان تین گارنٹی شدہ فاتحین میں سے ایک خوش نصیب ہونے کا موقع بھی مل سکتا ہے جنہیں 1لاکھ درہم (تقریباً 60لاکھ روپے) فی کس انعام دیا جائے گا۔اس محدود پیشکش میں آپ کو 35درہم میں پانی کی ایک بوتل خریدنی ہو گی اور 5اعداد پر مشتمل دو نمبر منتخب کرنے ہوں گے۔

کیا متحدہ عرب امارات سے باہر مقیم لوگ بھی اس ہفتہ وار ڈراءمیں شریک ہو سکتے ہیں؟

متحدہ عرب امارات سے باہر رہنے والے متعدد لوگ بھی محظوظ پر یقین رکھتے ہیں اور باقاعدگی سے محظوظ ویکلی ڈراءمیں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ درحقیقت اب تک متحدہ عرب امارات سے باہر مقیم 30ہزار لوگ ویکلی ڈراءمیں 10لاکھ درہم کا دوسرا، 350درہم کا تیسرا اور ایک لاکھ درہم کا گارنٹی شدہ ریفل انعام جیت چکے ہیں۔

پاکستانی شہریوں کے لیے محظوظ اہمیت کیوں رکھتی ہے؟

پاکستانی شہری محظوظ میں شرکت کرنے والی تیسری بڑی قوم ہیں۔ محظوظ ڈراءسے پاکستانی اب تک مجموعی طور پر 7کروڑ درہم کی خطیر رقم جیت چکے ہیں۔ 10لاکھ درہم کا دوسرا انعام جیتنے والوں میں 190 اور 1لاکھ درہم کا ریفل انعام جیتنے والوں میں 12پاکستانی شہری شامل ہیں۔

محظوظ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’خوش قسمت‘ کے ہیں۔ یہ متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا لکی ڈراءہے اور اپنے ہفتہ وار انعامات اور کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پروگرام کے ذریعے شرکاءکوایسے مواقع فراہم کرتا ہے جوان کی زندگی بدل سکتے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -عرب دنیا -تارکین پاکستان -