عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ  قیمت میں کتنا اضافہ کیاگیا؟ جانئے 

عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ  قیمت ...
عمران خان کی ’مرغی پال سکیم‘دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں لیکن فی سیٹ  قیمت میں کتنا اضافہ کیاگیا؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی ڈویژن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کی گئی ’مرغی پال سکیم‘ دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق موجودہ اتحادی حکومت نے مرغی پال سکیم کے فنڈز میں کمی کر دی ہے اور مرغیوں کے سیٹ کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اب پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل سیٹ کی قیمت 1500روپے وصول کی جائے گی۔
 تحریک انصاف کی حکومت میں ایک سیٹ کی قیمت1ہزار 50روپے سے شروع ہوئی تھی۔ بعد ازاں اس میں دو بار اضافہ کیا گیا اور قیمت 1400روپے تک کر دی گئی۔یہ سکیم سابق حکومت کی طرف سے ملک بھر میں 2019ء میں شروع کی گئی تھی۔

تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد راولپنڈی لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے مرغی پال، کٹا فربہ اور کٹا پال سکیمیں روک دی تھیں  تاہم عوام کی طرف سے شدید مطالبے پر اتحادی حکومت نے رواں سال جون میں یہ سکیمیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ 

مزید :

قومی -