سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 50 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 129 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 357 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کمی کے بعد 1709 ڈالر فی اونس ہے۔