بہاولپور کے صحرائے چولستان میں نہر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ،افسوسناک انکشاف

بہاولپور کے صحرائے چولستان میں نہر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ،افسوسناک ...
بہاولپور کے صحرائے چولستان میں نہر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ،افسوسناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولپور کے صحرائے چولستان میں نہر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد کی گئی۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ نہر سے برآمد ہونے والی لڑکی کی شناخت کرشمہ کے نام سے ہوئی ہے جسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور پھر اس کی لاش نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کرشمہ کو 3 اور 4 اکتوبر کی درمیانی شب اغوا کیا گیا اور اس کی لاش علاقہ قاسم والا بنگلہ میں نہر سے ملی تھی۔