190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا پر 19اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
سما ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کی،عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی ،احتساب عدالت نے سماعت بغیرکارروائی 19اکتوبر تک ملتوی کردی ۔