توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری، تحریری حکم نامہ

توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری، تحریری حکم نامہ
توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری، تحریری حکم نامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر رواں ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 4 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر رواں ہفتے کے لیے نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایف آئی اے آئندہ سماعت تک درخواستِ ضمانت پر جواب جمع کروائے۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کے ریفرنس میں پہلے بھی سزا ہو چُکی ہے اور ٹرائل کورٹ نے اسی بنیاد پر ضمانت مسترد کر دی تھی۔

تحریری حکم نامے کے مطابق ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا، عدالت میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی، خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔