وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم سیکیورٹی اجلاس ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت

Oct 07, 2024 | 05:27 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف، وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس آئی  سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، آئی جی اسلام آباد ، چیف کمشنر اسلام آباد  بھی اجلاس میں شریک ہوئے ، شرکا کو اسلام آباد کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا  گیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو اسلام آباد پر چڑھائی اور اس کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،ایس سی او کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت  کی گئی۔ وزیراعظم نے اجلاس میں اہم ہدایات جاری کر دیں ،ایس سی او کو کامیاب بنانے اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار  کیا گیا۔

مزیدخبریں