کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑکی تحقیقات کیلئے11 رکنی خصوصی کمیٹی کی منظوری

Oct 07, 2024 | 07:03 PM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا اسمبلی نےکےپی ہاوس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کی تحقیقات کیلئے 11 رکنی خصوصی کمیٹی کی منظوری دے دی۔
 کمیٹی کی سربراہی منیر احمد لغمانی کرینگے،اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ بھی کمیٹی کے رکن ہونگے،دیگر ارکان میں پی ٹی آئی کے اختر خان ،افتخار مشوانی اورمحمد عارف شامل ہے،حکومتی رکن شفیع اللہ جان، جوہر محمد اور آصف خان بھی کمیٹی میں شامل ہیں،پیپلز پارٹی  کے احمد کریم کنڈی جے یو آئی ف کےعدنان وزیر اور اے این پی کے محمد نثار بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں