بدھا کے نایاب مجسموں کی سمگلنگ  کی کوشش ناکام

Oct 07, 2024 | 11:20 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹمز حکام نے لاہور سے بدھا کے نایاب مجسموں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق حکام نے جنرل پوسٹ آفس (جی پی او) لاہور میں کارروائی کی اور بدھا کے نایاب مجسموں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان کے مطابق کسٹمز حکام نے چیکنگ کے دوران پارسل سے مجسمے برآمد کرلیے اور پارسل بک کرانے والے شخص کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بدھا کے ایک مجسمے کی قیمت 85 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق کسٹمز قانون کے تحت مجسمے بیرون ملک بھجوانے پر پابندی عائد ہے، تحویل میں لیے گئے مجسموں کی محکمہ آثار قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔
 

مزیدخبریں