توشہ خانہ ٹو کیس؛آپ پر چارج کیا ہے وہ بتائیں؟جسٹس انعام امین منہاس کا بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار 

توشہ خانہ ٹو کیس؛آپ پر چارج کیا ہے وہ بتائیں؟جسٹس انعام امین منہاس کا ...
توشہ خانہ ٹو کیس؛آپ پر چارج کیا ہے وہ بتائیں؟جسٹس انعام امین منہاس کا بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر دوران سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے بیرسٹر سلمان صفدر سے استفسار کیاکہ آپ پر چارج کیا ہے وہ بتائیں؟ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے  مطابق سلمان صفدر نے کہاکہ میرے موکلان پر جیولری گراف سیٹ سمیت دیگر تحائف لینے کا الزام ہے،صہیب عباسی اور انعام شاہ گواہان ہیں اور اگلے صفحے پر ملزمان کی لسٹ میں بھی شامل ہیں،توشہ خانہ ون کیس میں 31جنوری 2024کوسزا دی جاتی ہے۔

قبل ازیں وکیل بانی پی ٹی آئی سلمان صفدر نے توشہ خانہ کیسز میں مشترکہ گواہ انعام اللہ شاہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی توشہ خانہ کیس بنائے گئے ، اس کیس میں بھی گواہ ایک جیسے ہی  ہیں،توشہ خانہ میں پہلے ایک کیس بنایا پھردوسرا کیس بنایا، توشہ خانہ ٹو کیس اب اختتامی مراحل میں ہے، ہم نے بریت کی درخواست گزشتہ سال دائر کی تھی۔

سلمان صفدر نے کہاکہ توشہ خانہ ون میں سزا سنائی گئی تو ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سزا معطل کردی، توشہ خانہ ٹو کیس میں انعام اللہ شاہ اور صہیب عباسی ملزمان بھی ہیں اور گواہ بھی،سنگل خط سے یکم اگست 2022سے تفتیش شروع ہو جاتی ہے۔5اگست 2022کو چیئرمین انکوائری کی اجازت دیتا ہے۔