لیسکو   کا اپنا تمام بجٹ خرچ؛پرائیویٹ میٹرساز کمپنیوں سے میٹر خریدنے کی اجازت دیدی 

لیسکو   کا اپنا تمام بجٹ خرچ؛پرائیویٹ میٹرساز کمپنیوں سے میٹر خریدنے کی ...
لیسکو   کا اپنا تمام بجٹ خرچ؛پرائیویٹ میٹرساز کمپنیوں سے میٹر خریدنے کی اجازت دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لیسکو نے پرائیویٹ میٹرساز کمپنیوں سے میٹر خریدنے کی اجازت دیدی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لیسکو حکام کاکہنا ہے کہ صارفین اے ایم آئی میٹر خریدیں گے، لیسکو صرف این او سی جاری کریگی،لیسکو اپنا تمام بجٹ خرچ کر چکی، جون تک یہ کمپنیاں ہی میٹر فروخت کرینگی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو کی جانب سے جاری سنگل فیزمیٹر کی قیمت 5ہزار روپے ہونی تھی،نیا اے ایم آئی سنگل فیز میٹر اب صارفین کو 25ہزار روپے میں خریدنا پڑے گا۔