میرے 4 دادا کی شادی ایک ہی لڑکی سے کروائی گئی جبکہ میرے 2 تایا کی ایک ہی بیوی ہے: ادیتی نیگی کا انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ’’ ادیتی نیگی‘‘ نے پریانکا کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشا ف کیا کہ ان کا تعلق ہماچل سے ہے اور ان کی ایک دادی اور 4 دادا تھے ، سب کی شادی ایک ہی کے ساتھ ہوئی، ان کے آگے 3 بچے تھے جن میں سے ایک میرے پاپا ہیں اور باقی 2 تایا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ادیتی نیگی کا کہناتھا کہ پرانے زمانے میں ایسے ہوتا تھا کہ3 بھائی ہیں، الگ شادی ہو گی ، الگ بہو آئے گی ، پھر بٹوارا ہوگا، گھر کا بٹورا نہ ہو اس لیے گھر پر ایک ہی بہو لائی جاتی تھی ، اسی سے سب کی شادی کروائی جاتی تھی اور ان کے بچے ہوتے تھے. میرے گھر کی بات بتاتی ہوں، میری ایک دادی تھیں اور 4دادا تھے ، ایک دادا کو کوئی اور لڑکی پسند آ گئی ، انہوں نے شادی کر لی ، وہ انہیں گھر لائے تو میری دادی نے کہا کہ میں سوتن قبول نہیں کروں گی، تو پھر وہ انہیں کے گاؤں میں جا کر بس گئے، پھر 3 دادا تھے ، ان میں سے ایک کے بچے میرے والد ہیں ، دوسرے داد کے بچے دونوں میرے تایا ہیں ۔میرے 2 تایا ہیں اور ایک تائی ہیں، یعنی 2بھائیوں کی ایک ہی بیوی ہے ، ایسے شادی کروائی گئی۔ میرے پاپا نے پسند کی شادی کی تھی۔
