سابق پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول الطائف محترم کلیم اختر اسلام آباد میں انتقال کرگئے
مکہ مکرمہ (محمدعامل عثمانی) سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے ہردلعزیز شخصیت درس و تدریس سے وابستہ اور پاکستان انٹرنیشنل سکول طائف کے 20 سال سے زائد عرصہ پرنسپل رہنے والے محمد کلیم اختر حرکت قلب بند ہو نے کی وجہ سے انتقال کرگئے ۔ مرحوم واہ کینٹ سے اعلی تعلیم حاصل کی ۔ نیوکلیئر فزکس میں MSC کی اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ ہوکر اسلام آباد کالج فار بوائز میلوڈی میں تعلیم و تدریس کا آغاز کیا۔
1978 میں الطائف سعودی عرب آئے اور پاکستان انٹرنیشنل سکول الطائف کے پرنسپل بنے ۔ 20 سال سے زیادہ عرصہ اسی سکول میں خدمات انجام دیں۔ ان کی اہلیہ بھی اسی سکول میں گرلز سیکشن کی ہیڈ رہیں اور تینوں بچوں نے بھی اسی سکول سے تعلیم حاصل کی ۔ 2006 میں پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن الرحاب (جدہ) میں بوائز سیکشن کے سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ سنبھالا اور 2018 میں ریٹائر ہونے کے بعد اسلام آباد میں سکونت پذیر ہوئے ۔
ان کے شاگردوں کی ایک کثیر تعداد سعودی عرب کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کثیر حلقہ احباب نے ان کی وفات پر انتہائی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کی دعائیں کیں ، تعزیت کرنے والوں میں ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈاکتر اسلم بشیر ، انجینیر خالد قاضی ، ڈاکٹر غلام محمد جویو ، طفیل ڈھوڈیال ، شاہد بٹ ، حافظ احمد معاذ قمر ، ڈاکٹر عباس سومرو ، پروفیسر چودھری زاہد ، ڈاکٹر طارق ملک ، تاج محمد ، محمدسرور شاہد ، عارف فاروقی اور دیگر احباب شامل ہیں۔
