دورۂ ملائیشیا ؛وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
کوالا لمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےپی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا، یہ اعزاز وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سے اعزازی ڈگری کی تقریب ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازاگیا،وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ)لیڈرشپ اینڈ گورننس کی ڈگری دی گئی،پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ سکندریہ نے اعزازی ڈگری دی۔اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکہ پہانگ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بصیرت ، نظم و ضبط اور ہمدردی سے قوم کی خدمت کی،وزیراعظم نے ثابت کیا قیادت طاقت نہیں، مقصد سے جڑی ہوتی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا، جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت اور مسلم دنیا کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
