صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو( ن )لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک دیدیا

صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو( ن )لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیاسی محاذآرائی میں ...
صدر مملکت نے وزیر داخلہ کو( ن )لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک سونپ دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی،صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ کو سیاسی محاذآرائی میں کمی لانے کا ٹاسک دیدیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے محسن نقوی کو سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی،صدر نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ حل کروائیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے رواں ہفتے پیپلزپارٹی قیادت کی ملاقات متوقع ہے ۔