وفاقی حکومت ،شہباز شریف اور دیگر کے عہدے صدر زرداری کی وجہ سے ہی ہیں ،سینیٹر پلوشہ خان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت ،شہباز شریف اور دیگر کے عہدے صدر زرداری کی وجہ سے ہی ہیں۔ جھگڑا پنجاب اور وفاق کا ہے، لڑائی بھتیجی اور چچا کی ہے ، اس کا پیپلزپارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں، پنجاب حکومت کو شہباز شریف وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھے پسند نہیں، یہ گھر کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کو نہ گھسیٹیں۔
Pakistan Peoples Party Senator's press conference today at the PPP Central Secretariat, Islamabad.
— Pakistan Peoples Party - PPP (@PPP_Org) October 7, 2025
Read More: https://t.co/gGSrvcWiCh pic.twitter.com/Pub9k8CNkx
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور شہباز شریف اور دیگر کے عہدے صدر زرداری کی وجہ سے ہی ہیں، شہباز شریف کو صدر زرداری نے ہی وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا، آپ پاکستان پیپلز پارٹی کے ووٹ سے ہی حکومت میں آئے ہیں۔ہم ان کے اتحادی ہیں غلام نہیں ہیں، اپنے گھر کی لڑائی ہمارے گلے نہ ڈالیں، پیپلز پارٹی کے پاس تمام صوبوں میں مینڈیٹ ہے، پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں ہے، پنجاب حکومت پر اگر تنقید ہوتی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ تنقید پنجاب پر ہو رہی ہے، مسلم لیگ( ن) پنجاب نہیں ہے۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پلوشہ خان نے کہا کہ آپ اپنے اوپر آنے والی تنقید کو پنجاب کے عوام کے گلے نہ ڈالیں، جس نے جو کام کیاہے سہرا اسی کےسر جائےگا، ہم نے سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کو کبھی ذریعہ نہیں بنایا، بی آئی ایس پی کے تحت مدد کرنے پر آپ کو کیا اعتراض ہے؟ آپ سوالات کے جوابات دینے کے عادی بنیں، ہم آپ سے پوچھ سکتے ہیں سی سی ڈی کیا فورس ہے؟ پیپلزپارٹی ہوائی فائرنگ سے نہیں ڈرتی، نہ ملک چھوڑ کربھاگنے والی ہے، ہم چاہتے نہیں کہ اس لہجے میں جواب دیں جس لہجے میں آپ بات کر رہےہیں، یاد رکھیے، آپ کو پھر بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ضرورت پڑےگی، یہ وقت مجھے دور نظرنہیں آرہا، عوام کے دل جیتنےکے لیے تصاویر کی نہیں کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے، ہم تجاویز دیتے رہیں گے، آپ پنجاب میں مارشل لاء ڈکٹیٹر بننے کی کوشش نہ کریں۔
