ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ کچھ زیادہ ہی جلد بازی سے کام لے رہے ہیں اور اس وجہ سے کسی بڑی غلطی کا امکان بھی ہے ان دنوں آپ موج کریں اور چند دن خاموشی سے گزاریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
آج سے انشاءاللہ وہ رکاوٹیں دور ہوں گی جو کافی دنوں سے تنگ کررہی تھی۔ اب راستے آپ کے لئے بڑی آسانی سے کھل رہے ہیں۔ شام تک اندازہ ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اتنی جلدی سے قدم نہ اٹھائیں جو فیصلہ کرنا ہے ۔ سوچ سمجھ کر کریں اور حالات میں جو تبدیلی آ رہی ہے اس طرف غور بھی کریں آپ کی لاپرواہی بھی کام خراب کر سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اب جس بھی کام میں رکاوٹ محسوس ہو رہی تھی وہ دور ہوتی واضح محسوس ہو گی اور جو راستہ بلاک تھا وہ بھی انشاءاللہ آج صبح ہی کھل جانے کی امید ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
خود کو مشکل میں نہ ڈالیں ان دنوں سیدھا سیدھا کام کریں۔ آپ غلط سمت چل رہے ہیں اور نظروں کی حفاظت بھی نہیں کر رہے ہیں، یہ بات خرابی والی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
نقصان والی سمت دوبارہ جانے کی کوشش مت کریں اس وقت ایسا کرنا خود کے ساتھ زیادتی والی بات ہوگی۔ آپ کو چاہیے کہ استخارے کی مدد سے قدم آگے بڑھائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن امور میں کل تک رکاوٹ اور پریشانی کا سامنا تھا۔ اس میں اب ریلیف حاصل ہوگی اور جس مسئلے میں دوسروں نے پھنسایا ہوا تھ اس سے نکل جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج بدنظر کی کیفیت میں نمایاں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنا ہے۔ ابھی چند یوم صبر سے خام لینا ہے۔ آج کا دن مزید انتظا رکرلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب حالات کافی مختلف ملیں گے۔ آپ نے بڑی مشکلات برداشت کی ہیں۔ اب انشاءاللہ اس کے صلہ ملنے کا وقت آ گیا ہے اور وہ بھی بڑے انعام کے ساتھ۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
اولاد کے حوالے سے جو فیصلہ کرنا ہے وہ جلدی کرلیں۔ ان دنوں اچھا وقت چل رہا ہے جو زیادہ دیر تک نہیں رہے گا اور غصے کے بجائے ٹھنڈے مزاج سے کام لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
عشق و محبت میں کامیابی اس وقت ملے گی جب آپ جائز راستہ اختیار کریں گے ان دنوں آپ کا لینا قبلہ درست نہیں آپ کو جائز ناجائز کی کچھ سمجھ میں نہیں آرہی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اب حالات اس وقت بدلیں گے جب گھر سے نحوست نکلیں گے۔ آپ کو اب اس طرف توجہ دینی ہے نحوست کیوں ہے اس کے لئے استخارے سے مدد حاصل کرلیں