حمز ہ شہباز اور رابعہ وغیر ہ حاضر ہوں!عدالت نے اخبارمیں اشتہار جاری کردیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقامی عدالت نے سابق ایم پی اے احد ملک کی صاحبزادی عائشہ کی درخواست پر حمزہ شہباز اور ڈاکٹر رابعہ کو طلب کرنے کے لیے اخبار میں اشتہاردینے کا حکم دے دیاہے ۔ عدالتی نوٹس کے باوجود حمزہ شہباز شریف اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر رابعہ کی جانب سے وکیل پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ دونوں فریقین کو عدالتی نوٹس سے مطلع کرنے کے لیے اخبار میں اشتہار دیا جائے۔
سول جج غلام مرتضی اپل کی عدالت میں سماعت کے دوران عائشہ ملک نے بتایا کہ وہ حمزہ شہباز کی قانونی بیوی ہیں جبکہ حمزہ شہباز ان کی اجازت کے بغیر ڈاکٹر رابعہ سے شادی کر رہے ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ عائشہ ملک نے عدالت سے درخواست کی کہ شادی روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں جبکہ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔