مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ،3افرادجاں بحق

مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ،3افرادجاں بحق
مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ،3افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹنڈوالہ یار(مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹنڈوالہ یار میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گوٹھ مٹھن جمالی میں مسلح افراد نے رات گئے ایک گھرپر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3افرادجاں بحق اور 5زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ پرانی دشمنی کانتیجہ معلوم ہوتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، فائرنگ کی اس واردات سے علاقے میں خوف و حواس پھیل گیا ہے۔