دیو سائی چراہ گاہ میں برفباری ، طوفان ، 174 افراد لاپتہ ہوگئے

دیو سائی چراہ گاہ میں برفباری ، طوفان ، 174 افراد لاپتہ ہوگئے
 دیو سائی چراہ گاہ میں برفباری ، طوفان ، 174 افراد لاپتہ ہوگئے

  

سکردو(مانیٹرنگ ڈیسک )چراہ گاہ دیو سائی میں گزشتہ کئی روزسے جاری برف باری اور طوفان میں 452 سے زائد خانہ بدوش پھنس گئے ہیں ، امدادی رضا کاروں نے 280 افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے تاہم 174 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سکردو کے علاقے چراگاہ دیوسائی میں 452 خانہ بدوش اپنے مویشی لے کر چراہ گاہ میں گئے تھے جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل تھے تاہم گزشتہ کئی روز سے پہاڑی علاقہ طوفان اور برف باری کی زد میں آگیا اور خراب موسم کی وجہ سے وہاں پھنسے افراد بے یار و مددگار ہوگئے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک صرف 252 افراد کو ہی اس چراہ گاہ سے نکالا جا سکا ہے جن میں سے کئی افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں دیوسائی میں 174 افراد کے پھنسے ہونے کا علم ہے مگرسات ہزار فٹ کی بلندی پر موجود اس چراہ گاہ پر خراب موسم کے باعث جانا فی الحال ان کے لیے ممکن نہیں ہے ، موسم بہتر ہونے پرعلاقے میں ایک مرتبہ پھر امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں گی تاکہ چراہ گاہ میں پھنسے 174افراد کی زندگی کو لاحق خطرات سے بچایا جاسکے۔

مزید : سکردو /اہم خبریں