کرچی میں را کے بین الاقوامی نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف
کراچی (ویب ڈیسک) کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہتھوں گرفتار را کے چار ایجنٹوں نے را کے بین الاقوامی نیٹ ورک کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق صفدر باقر شہر بھر میں 20 سے زائد سلیپر سیلز کا انچارج ہے اور کینیڈا سے پاکستان میں را کی سرگرمیوں کیلئے احکامات دیتا ہے۔ محمود صدیقی ملائیشیا سے راکا نیٹ ورک چلاتا ہے اور اس وقت وہ بھارت میں را کے سیف ہاﺅس میں مقیم ہے۔ محمود صدیقی اور صفدر باقر سلیپر سیل کےا راکین سے ای میل اور موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے رابطے کرتے ہیں اور ہدایات دیتے ہیں۔ ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ایجنٹوں سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور اس گروپ کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔